پاکستان امریکن ایسوسی ایشن کی جانب سے امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں سینئر صحافی راجہ زاہد اختر خانزادہ کو پاکستان سے فون کے ذریعہ دی جانےوالی دھمکیوں کی خبر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے اس امر پر گہری تشویش ظاہر کی ہے کہ بیرون ملک مقیم صحافیوں کو بھی اظہاررائے کی آذادی سے روکنے کیلئے اوچھے ہتکنڈے استعمال کیئے جارہے ہیں جوکہ انتہائی قابل مذمت ہیں انکا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن نے اس دھمکی کے فوری بعد سینئر صحافی سے امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں رابطہ کیا ۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی راجہ زاہد خانزادہ امریکن شہری ہیں اور امریکہ میں مقیم ہیں اس سلسلہ میں پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کو بھی مطلع کیا جائیگا تاکہ انکے پاکستان جانے کی صورت میں وہ کسی طور غیر محفوظ نہ رہ سکیں اور انکو وہاں بھی تحفظ فراہم کیا جاسکے۔